ابنا: اطلاعات کے مطابق شہر صنعاء کے حصبہ علاقے پر گولہ باري کي گئي تاہم کسي جاني نقصان کي کوئي اطلاع نہيں ہےـ يمن کے سب سے بڑے قبيلے الحاشد کے سربراہ کا گھر اسي علاقے ميں واقع ہےـ
يہ قبيلہ حکومت کے خلاف ہےـذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبي شہر تعز ميں بھي فائرگ کي گئي ہے جس ميں کئي مظاہرين کے جان بحق اور زخمي ہونے کي اطلاعات ہيں ـ
يمن ميں جنوري کے آخري دنوں سے عبد اللہ صالح کي تينتيس سالہ آمرانہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں ـ عوام ڈکٹيٹر صالح کي بلا قيد و شرط اقتدار سے بے دخلي چاہتے ہيں تاہم صالح کے حامي افراد اور سيکورٹي اہلکار القاعدہ کا مقابلہ کرنے کے بہانے مظاہرين اور عام شہريوں پر حملے کر رہے ہيں تاکہ انقلاب کي سرکوبي کي جا سکے.
...........
/169